Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
کشمیر – Daily Mussalman https://dailymussalman.com Daily Mussalman Islamabad, Karach And Lahore. Mon, 15 Sep 2025 17:12:17 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://dailymussalman.com/wp-content/uploads/2023/01/cropped-4-32x32.jpg کشمیر – Daily Mussalman https://dailymussalman.com 32 32 وزیراعظم آزاد کشمیر کا خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین https://dailymussalman.com/?p=31137 https://dailymussalman.com/?p=31137#respond Mon, 15 Sep 2025 17:12:17 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31137 اسلام آباد: – وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہ "فتنہ الہندوستان” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے** پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت ردِعمل قابلِ تحسین ہے۔ ان آپریشنز کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔

وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا:
> "ہماری سیکیورٹی فورسز نے جس جرأت، فرض شناسی اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ لائقِ فخر ہے۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔”

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی پشت پناہی میں پلنے والے دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی پناہ نہیں لینے دی جائے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ان کے خلاف پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

> "ان شاء اللہ، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔”

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31137 0
رجب طیب اردوان کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار اداکرنے کی پیش کش https://dailymussalman.com/?p=30357 https://dailymussalman.com/?p=30357#respond Wed, 20 Sep 2023 17:20:41 +0000 https://dailymussalman.com/?p=30357 نیویارک – ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے معاملے پر حل طلب بات چیت کریں، ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کیلیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کشمیر کے معاملے پر بیٹھ کر حل طلب گفتگو کریں اور اس مسئلے کو حل کریں تاکہ کشمیر میں امن قائم ہو اور یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونے سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=30357 0
بھارتی انتہاپسندی کو لگام دینے کی ضرورت ہے، سردار عتیق https://dailymussalman.com/?p=30172 https://dailymussalman.com/?p=30172#respond Sat, 26 Aug 2023 15:15:37 +0000 https://dailymussalman.com/?p=30172 مظفرآباد – آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی انتہا پسندی کو لگام دینے کی ضرورت ہے،جنونی ہندو توا پالیسی کے مذموم عزائم کو کھلی چھٹی دی گئی تو مذاہب اور عقائد کے درمیان کشمکش کو روکنا مشکل ہو جائے گا ۔

سردار عتیق نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جگہ جگہ کارکنوں نے شاندار استقبال کیا، دورے کے دوران صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان سے مسلم کانفرنس کے سینئر عہدیداران اور کارکنان نے ایم ایل اے ہاسٹل میں ان سے ملاقاتیں کیں۔

صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان کاکہنا تھا کہ ہندوستان کی انتہا پسندی کو لگام دینے کی ضرورت ہے اور مذہبی بقائے باہمی و ہم آہنگی کے اصول کی پابندی سے ہی خطے میں امن قائم رہ سکتا ہے۔ جنونی ہندو توا پالیسی کے مذموم عزائم کو کھلی چھٹی دی گئی تو مذاہب اور عقائد کے درمیان کشمکش کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔ امریکہ، چین اور روس کو انسانیت کے نام پر کشمیر اور بھارت میں آباد مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنی چاہئے۔۔

انہوں نے اقوام متحدہ و او آئی سی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان معاملات پر فوری توجہ دیں اور اس پر خصوصی اجلاس کا انعقاد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد بھارتی حکومت کے ہر ایک قدم سے کشمیر کوغیر یقینی صورتحال، افراتفری، لاقانونیت، تشدد اور مایوسی کے دلدل میں دھکیلا گیا ،اگست 2019کو بھارتی حکومت نے یکطرفہ طور پر بھارتی آئین کی دفعہ 370کو منسوخ کر دیا اور خطے پر اپنا کنٹرول مضبوط کر دیا۔

بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے چار سالوں میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا۔ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان، صحافیوں، وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بڑے پیمانے پر پوچھ گچھ، سفری پابندیوں، نظربندیوں اور جابرانہ میڈیا پالیسیوں کا سامنا کیا ہے جبکہ انصاف کے لئے عدالتوں اور انسانی حقوق کے اداروں تک رسائی کو روک دیاگیا ہے۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=30172 0
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری؛ مزید 2 نوجوان شہید https://dailymussalman.com/?p=30026 https://dailymussalman.com/?p=30026#respond Mon, 07 Aug 2023 14:59:13 +0000 https://dailymussalman.com/?p=30026 سری نگر – مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران داخلی اور خارجی راستے بند جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر بلاجواز اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج میں زیر تعلیم تھے۔

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاشیں لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔ والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس ظلم و بربریت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکم پر مقامی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے تشدد سے 8 مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ درجن سے زائد کی حالت غیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی کی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=30026 0
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ https://dailymussalman.com/?p=29591 https://dailymussalman.com/?p=29591#respond Fri, 30 Dec 2022 14:19:36 +0000 https://dailymussalman.com/?p=29591 مظفرآباد – پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ صحافتی ضابطہ اخلاق کے موضوع پر ہونے والی

ورکشاپ میں 30 کے قریب صحافیوں کو تربیت دی جائے گی.افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محترمہ مدحت شہزاد تھیں۔سیکرٹری انفارمیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب اخلاقیات پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے اگر ہم

اخلاقیات پر عمل کرتے ہوئے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اسلامی معاشرے کے علاؤہ غیر مسلم معاشرے میں ہمارا مقام اونچا ہوگا صحافت مقدس پیشہ ہے قوم کی رہنمائی اور معاشرے کے وقار کو بلند رکھنا صحافت کی اصل روح ہے اخلاقیات کو فالو کرتے ہوئے صحافی قوم کی رہنمائی کر کے اپنا نام روشن کر سکتا ہے-

انھوں نے کہا کہ ہم شکر گزار پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے جنہوں نے صحافیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایسی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہم پریس فاؤنڈیشن کے

زریعے صحافیوں کی ویلفیئر کے لیے کوشاں ہیں اور اس کی مثال پورے پاکستان میں دیتے ہیں صحافی تحقیق پر زیادہ توجہ دیں ہم نے تحقیق کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہماری صلاحیت کمزور پڑھ چکی ہے۔

تقریب میں محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے ڈائریکٹرز انفارمیشن راجہ امجد منہاس، مرزا محمد بشیر، پروگرامر سردار شمیم انجم، ساجد نذیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر پی آئی سی کے

کوآرڈینیٹر ناصر لطیف،ٹریننگ کوآرڈینیٹر عبدالروف،ٹرینر سینئر صحافی محمد بلال ڈار نے اخلاقیات کے حوالے سے لیکچر دیے سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر مدحت شہزاد کو مقامی ہوٹل پہنچنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=29591 0
معروف بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے https://dailymussalman.com/?p=28555 https://dailymussalman.com/?p=28555#respond Wed, 01 Sep 2021 19:20:51 +0000 http://dailymussalman.com/?p=28555 مقبوضہ سری نگر – تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز سمجھے جانے والے حریت رہنما سید علی گیلانی 92 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سابق ترجمان شیخ عبدالمتین نے سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی راہنُما اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ آج شام اپنے گھر میں رحلت پاگئے ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گزشتہ 12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھاجس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی گر چکی تھی۔
29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے سید علی گیلانی تحریک حریت جموں کشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئر مین بھی رہے۔ وہ 3 مرتبہ جموں اور کشمیر کے حلقے سے کشمیر اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا وہ ایک باہمت، نڈر اور مخلص راہنما تھے اورعمر بھر بھارتی سامراجیت کے خلاف ڈٹے رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے پوری زندگی اپنے لوگوں اور ان کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی۔ بھارتی فوج کے بدترین مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود سید علی گیلانی اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی سید علی گیلانی کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم آج سید علی گیلانی کے الفاظ یاد کررہے ہیں “ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”۔ وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کی وفات پر کل (بروز جمعرات) سرکاری سطح پر سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل ملک بھر میں پاکستانی پرچم سونگوں رہے گا۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے سید علی گیلانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک آزادی کے سرخیل اور مزاحمت کا استعارہ تھے۔ وہ کشمیریوں کے ایسے ہیرو ہیں جن پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔ انہوں نے کشمیرکی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی۔

سید علی گیلانی نے قید وبند کی صوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی بھی بھارت کے غاضبانہ قبضے کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ان کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جبر، جیل اور تشدد کا کوئی مرحلہ ان کے عزم آزادی کو کبھی کم زور نہ کر پایا، انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ کشمیری قوم سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل حاصل کرےگی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے حریت راہنُما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی کے انتقال پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان افسردہ ہیں۔ سید علی گیلانی بیماری کے باوجود کئی سال اپنے گھر پر نظر بند رہے لیکن اپنے نظریے اور ٹھوس موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور اپنی آخری سانس تک مقبوضہ جموں کشمیر کی تحریک آزادی میں بھر پور حصہ لیا۔ ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید علی گیلانی کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں انتہائی نمایاں خدمات انجام دیں۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=28555 0