پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 13 اور 14 ستمبر 2025 کو کی گئیں، جن میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے مؤثر انداز میں نشانہ بنائے گئے۔
لکی مروت میں کارروائی: 14 دہشت گرد ہلاک:
ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلا آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی پراکسی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 14 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔
بنوں آپریشن: مزید 17 دہشت گرد مارے گئے:
دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں مزید 17 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ دونوں کارروائیوں کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔
ملک دشمن عناصر کا مکمل صفایا کیا جائے گا:
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہر اُس عنصر کو بے نقاب اور ختم کیا جائے گا جو پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہو۔
11 ستمبر کا آپریشن: 10 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید:
اس سے قبل 11 ستمبر کو بھی لوئر دیر کے علاقے لعل قلعہ میدان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی تھی، جس میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ 7 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ یہ جوان اُن بے گناہ شہریوں کو بچاتے ہوئے شہید ہوئے جنہیں دہشت گردوں نے یرغمال بنا رکھا تھا۔
نامعلوم افراد نے گیٹ پر موجود چوکیدار کو یرغمال بنایا اور اسکول میں آتشیں مواد سے دھماکا کیا، جس سے اسکول میں موجود بنوں تعلیمی بورڈ کے 23 سینٹرز کے حل شدہ پرچے جل گئے۔
اسکول میں داخل ہونے اور دھماکا کرنے کے بعد شرپسند فرار ہو گئے۔ جس کے بعد اسکول میں موجود میٹرک کے حالیہ ہونےوالے سوالیہ پرچہ جات عوامی تعاون سے محفوظ طور پر نکال لیے گئے ہیں۔
]]>شہر میں کورنگی، ہاکس بے، ماڑی پور، سرجانی، شیر شاہ، کیماڑی، ملیر، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقوں میں دوپہر کے بعد تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بدھ کے روز آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے بارش اور تیز ہواؤں کے دوران شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شہری بارش کے موسم میں برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔
]]>پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 24 سالہ سپاہی محمد شعیب بھی جام شہادت نوش کرگئے ۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی ، دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
قبل ازیں گوادر میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ماراگیا جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔
]]>وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطا فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔
]]>ضلع بھر کے نان بائیوں اور ہوٹل مالکان نے سرخ پتیری روٹی کی قیمت 20 روپے، خمیری سفید روٹی کی قیمت 25 روپے اور پراٹھے و روغنی نان کی قیمت میں اضافہ کرکے 50 روپے کردی، جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اب ان کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی ناممکن بن گیا ہے۔
نان بائیوں اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ میدے کا مہنگا ہونا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سرخ آٹے کی بوری 10500 روپے، میدہ، فائن آٹا بوری 11200 روپے کی ہو چکی ہے۔ مہنگا آٹا یا میدہ خرید کر سستی روٹی یا نان فروخت کرنا ممکن نہیں۔
]]>ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے حالیہ ہفتے روٹی، سردیوں کے موسم میں آگ جلانے کی لکڑی، ایل پی جی، انڈے، کھلا دودھ، دہی، لہسن، دال چنا، دال ماش، دال مونگ اور آٹے سمیت مجموعی طور پر 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور آلو، ٹماٹر، چینی، ویجی ٹیبل گھی اور ککنگ آئل سمیت سات اشیاء سستی ہوئی ہیں جبکہ 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران، انڈے 2.86 ، باسمتی ٹوٹا چاول2.81فیصد، آٹا 2.81فیصد، روٹی 2.76 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی2.49فیصد، ایل پی جی1.61 فیصد اور انرجی سیور 1.27فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر6.02فیصد، آلو8.85 فیصد، چینی1.22 فیصد، ویجی ٹیبل گھی0.45فیصد، ککنگ آئل0.04 فیصد، بجلی2.44 فیصد سستی ہوئی۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 29دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.09فیصد کمی ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہگائی کی شرح 29.30رہی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں27.80فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں28.24فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں30.17فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں31.35فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.61فیصد رہی ہے۔
]]>میڈیا کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تندور کی روٹی 25 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے، تافتان اور شیرمال 10 روپے اضافے سے 70 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ آٹا مہنگا ہونے سے عوام کی مشکلات صرف روٹی تک ہی محدود نہیں، بیکری اور ناشتہ کے تمام آئٹمز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کی ایک نئی لہر امڈ آئی۔
بیکریوں نے بسکٹ، پاپے، کیک رسک اور دیگر بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں 80 روپے کلو تک اضافہ کردیا، بسکٹ 140 سے بڑھا کر 160 روپے پاؤ فروخت ہونے لگے، پاپوں کی قیمت سال میں تیسری بار بڑھا کر 120روپے پاؤ کردی گئی، ڈبل روٹی بریڈ، بن اور دیگر بیکری مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے بھی نئی پرائس لسٹ جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں : سال 2022ء میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
نئی لسٹ کے مطابق جنوری سے چھوٹی بریڈ کی قیمت میں 10 سے 15 روپے، درمیانی بریڈ کی قیمت میں 20 روپے جبکہ بڑے سائز کی ڈبل روٹی کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوگا۔
شہریوں کے مطابق ناشتے کی لاگت میں ایک سال کے دوران 100 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، دو بڑے افراد اور دو بچوں پر مشتمل ایک چھوٹے سے کنبہ کے لیے ناشہ کے اخراجات 500 روپے تک پہنچ چکے ہیں جن میں چار انڈے، ایک لیٹر دودھ، بریڈ اور پاپے اور مکھن کی چھوٹی ٹکیہ شامل ہیں، قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے یہ لاگت اور بڑھ جائے گی اور عوام کے لیے اپنی ضروریات پوری کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔
]]>چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ سرٹیفکیٹ میں کیو آر کوڈ ہوتا ہے جس میں تمام معلومات اسٹور ہوتی ہیں، حکومت اب اس ڈیٹا کو فضائی کمپنیوں اور ریلوے کے ساتھ منسلک کرنا چاہتی ہے، اگر پی اے سی کوئی احکامات جاری کرے تو اسکو سبسڈائزڈ کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ چیئرمین نادرا کورونا سرٹیفیکیٹ فیس پر نظر ثانی کریں۔
اجلاس میں انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نادرا کا 13 کروڑ کا نادہندہ ہے۔ پی اے سی نے بقایاجات کی وصولی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ نادرا نے 2018 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو سافٹ ویئر سروسز فراہم کی تھیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذمہ ای آر ٹی سسٹم کے 13 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، نادرا اور الیکشن کمیشن کے درمیان 18 کروڑ 25 لاکھ کا معاہدہ ہوا، منصوبے پر لاگت 18 کروڑ 60 لاکھ روپے آئی، آر ٹی ایس کی فراہمی میں بھی نادرہ کو 40 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، الیکشن کمیشن نے سافٹ ویئر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 13 کروڑ روپے روک لیے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آسمان سے نہیں اترا ایک ادارہ ہے، اگر الیکشن کمیشن ادائیگی نہ کرے تو آئندہ اس کے فنڈز روک لیے جائیں۔
]]>ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے، اور ان کی شناخت سید ریاض، خبیب اللہ، فواد خان، مغفورالل، مسعود احمد، رسول محمد، حجت اللہ ، سعداللہ اور محمد عمر کے ناموں سے ہوگئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کےخصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
]]>