Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
اشتہارات – Daily Mussalman https://dailymussalman.com Daily Mussalman Islamabad, Karach And Lahore. Thu, 03 Oct 2024 19:06:03 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://dailymussalman.com/wp-content/uploads/2023/01/cropped-4-32x32.jpg اشتہارات – Daily Mussalman https://dailymussalman.com 32 32 کل ڈی چوک آنے کی بات کرنے والا ہتھے چڑھ گیا تو کوئی نرمی نہیں برتیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی https://dailymussalman.com/?p=30962 https://dailymussalman.com/?p=30962#respond Thu, 03 Oct 2024 19:06:03 +0000 https://dailymussalman.com/?p=30962 اسلام آباد – وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم یہاں موجود ہیں پی ٹی آئی اپنا احتجاج ملتوی کرے، کسی ملک کا وزیراعظم آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان میں ہیں ایس سی او بھی پاکستان میں ہورہی ہے، پی ٹی آئی کو کہوں گا کسی ملک کا صدر آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ ملائیشین وزیراعظم آپ کے ملک میں ہیں اور آپ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کے پروٹوکول میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ہم اس طریقے سے کسی جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی ملک کا سربراہ شہرمیں موجود ہوں اور آپ شہر پردھاوا بولیں تو آپ کس کے مفاد کے لیے کام کررہے ہیں؟ بھارتی وزیراعظم لاہور میں تھے اور ایک چھوٹا سا واقعہ ہوا اور وہ ابھی تک ہمیں خراب کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ڈی چوک آنے کی بات کرے تو جو ہاتھ چڑھے گا اس کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی وزیراعلی پختونخوا کو یہ زیب نہیں دیتا، اگر کل کوئی اسلام آباد میں احتجاج کرے گا تو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے ہم خبردار کررہے ہیں پھر کوئی شکوہ نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وفد پاکستان آرہا ہے ہم نے آرمی کو اسلام آباد میں تعینات کردیا ہے ہمیں ہر صورت سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے، انہیں بطور پاکستانی یہ زیب نہیں دیتا مولانا فضل الرحمان نے درخواست کی ہے احتجاج کو موخر کردیں اگر موخر نہیں کریں گے تو پھر اسٹیٹ موجود ہے، سیاسی کارکن کل نکلنے سے پہلے دس دفعہ سوچیں بعد میں ہم سے شکوہ نہ کریں سترہ اکتوبر تک ہم نے اپنی حکمت عملی بنالی ہے۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=30962 0
سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر https://dailymussalman.com/?p=30845 https://dailymussalman.com/?p=30845#respond Mon, 15 Jan 2024 16:36:56 +0000 https://dailymussalman.com/?p=30845 راولپنڈی – تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل لازمی دائر کریں گے، سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، کپتان نے میدان میں ڈٹے رہنا کا حکم دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر ہوئے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری ہے، اس پر عمل کریں گے، بلے کا نشان نہ دینے سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین دن کے اندر پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹس سے اپنے امیدواروں کا بتائیں گے، امیدوار آزاد ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، میرے گھر پر چھاپے پر آئی جی صاحب نے کمٹمنٹ کی ہے، کچھ لوگ معطل بھی کیے گئے ہیں۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=30845 0
وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ، سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع https://dailymussalman.com/?p=29437 https://dailymussalman.com/?p=29437#respond Mon, 19 Dec 2022 18:50:34 +0000 https://dailymussalman.com/?p=29437 لاہور – اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ، سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے تھے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد گورنر بلیغ الرحمان چودھری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے بعد سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

تحریک عدم اعتماد کی تصدیق کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کےخلاف عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے، ہمارے اتحادیوں کا یہ خیال ہے کہ اسمبلیوں کواپنی مدت پوری کرنی چاہیے،انتخابات کیلئے بھی ہم تیار ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پچھلے کافی دنوں سے یہ معاملات چل رہےتھے، تحریکیں جمع ہوچکی ہیں، اب اسمبلیوں کی تحلیل نہیں ہوسکے گی، جب عدم اعتماد آجائے تواسمبلیوں کی تحلیل نہیں ہوسکتی۔ گورنر صاحب کی جانب سے آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جمع کروا دی ہے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں اور بہت زیادہ ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہماری تعداد پوری ہے یا نہیں اس کا جواب کل مل جائے گا، آصف زرداری ممکنات کےکھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے اگلا وزیراعلیٰ آ جائے گا، قوم جلد خوشخبری سنےگی۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے خط لکھ دیا اس حوالے سے گورنر نے بدھ کو شام 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اعتماد کے ووٹ کیلئے یہ خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=29437 0
بلوچستان: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، میجر شہید https://dailymussalman.com/?p=29340 https://dailymussalman.com/?p=29340#respond Fri, 22 Apr 2022 17:33:52 +0000 https://dailymussalman.com/?p=29340 کوئٹہ – بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=29340 0
جتھے لاکر کسی رکن اسمبلی کو روکنے کی اجازت نہیں دینگے، چیف جسٹس پاکستان https://dailymussalman.com/?p=29323 https://dailymussalman.com/?p=29323#respond Mon, 21 Mar 2022 17:01:27 +0000 https://dailymussalman.com/?p=29323 اسلام آباد – سپریم کورٹ بار کی تحریک عدم اعتماد سے پہلے جلسہ روکنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جتھے لاکر کسی رکن اسمبلی کو روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، سیاسی جماعتیں ڈی چوک استعمال نہ کریں، ووٹ ڈالنا ارکان کا آئینی حق ہے، بہتر ہوگا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر ہی لڑی جائے، دونوں جلسوں کی ٹائمنگ الگ ہونی چاہیے تاکہ تصادم نہ ہو، دیکھنا ہے کسی ایونٹ کی وجہ سے کوئی ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، شہباز شریف، بلاول بھٹو، فضل الرحمان، اختر مینگل اور دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں جلسوں کو روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ محض قانونی مسئلہ نہیں، یہ سیاسی مسئلہ بھی ہے، اس میں انا نہیں ہونی چاہیے، اس عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنا ہے، اگر آپ لوگوں کو کچھ خدشات ہیں کہ تصادم ہو سکتا ہے، ہمیں 24 تاریخ کو مواد لاکر دکھا دیں، جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں ہم رک جاتے ہیں، ہمیں مواد دکھا دیں، اگر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوئیں تو کوڈ آف کنڈکٹ بنا لیں گے۔

انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دینگے، کوشش کریں ڈی چوک پر جلسہ نہ ہو، اکھٹے بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کریں، لوگوں کو لاکر کسی ووٹ ڈالنے والے کو روکنے کی اجازت نہیں دینگے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسپیکر پر کوئی اعتراض ہو تو پارلیمنٹ میں اٹھائیں، اسپیکر بھی آئین کا حصہ ہے، اٹارنی جنرل نے یقین دلایا ہے کہ حکومت پر امن انداز میں احتجاج کرے گی۔

منحرف ارکان تاحیات نااہل ہونگے یا دوبارہ الیکشن لڑ سکیں گے؟ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی جائے، حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی، ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا جس پر عدالت نے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے 24 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر سماعت کا حکم دے دیا۔

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا، صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کے جواب مانگے گئے ہیں۔

پہلا سوال یہ ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی کونسی تشریح قابل قبول ہے؟ کیا پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا جا سکتا؟ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، ایسا کرنے والا تاحیات ناہل ہوگا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا منحرف ارکان کا رکن ووٹ شمار ہوگا یا گنتی میں شمار نہیں ہوگا؟۔

تیسرا سوال یہ ہے کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین نہں رہے گا، کیا ایسا ممبر تاحیات نااہل ہوگا؟۔ آخری سوال یہ ہے کہ فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید اقدامات کیا ہو سکتے ہیں؟ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ معاملے کو سننا چاہتے ہیں، فریقین تیاری سے آئیں، حکومتی اتحادیوں کو نوٹس جاری نہیں کیے، اگر اتحادی اپنی نمائندگی چاہتے ہوں تو گزارشات دے دیں، کوشش کریں گے جلد ریفرنس پر اپنا فیصلہ دیں، صدارتی ریفرنس کیوجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی تاخیر کا شکار نہیں ہو گی۔

چیف جسٹس نے 24 مارچ سے صدارتی ریفرنس پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس دستاویزات نہیں ہے کہ 25 کو اجلاس بلانے کی کیا وجہ ہے بتائیں؟ ہمیں ان وجوہات کو دیکھنے کا جواز نہیں ہے، ایڈوائزر اختیار میں صدارتی ریفرنس آیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئینی تقاضوں کو پورا کرنے نہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، سپریم کورٹ سے کوئی حکم امتناع نہیں مانگ رہے ہیں، صدارتی ریفرنس کی وجہ سے اسمبلی کارروائی متاثر نہیں ہوگی، کسی کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکا نہیں جاسکتا، ووٹ شمار ہونے کے معاملہ پر ریفرنس میں سوال اٹھایا ہے، ووٹ ڈالنے کے بعد کیا ہو گا یہ ریفرنس میں اصل سوال ہے۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=29323 0
1 https://dailymussalman.com/?p=28733 https://dailymussalman.com/?p=28733#respond Fri, 10 Sep 2021 19:11:36 +0000 http://dailymussalman.com/?p=28733 https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=28733 0