Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
Daily Mussalman https://dailymussalman.com Daily Mussalman Islamabad, Karach And Lahore. Mon, 29 Sep 2025 16:54:04 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://dailymussalman.com/wp-content/uploads/2023/01/cropped-4-32x32.jpg Daily Mussalman https://dailymussalman.com 32 32 وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم https://dailymussalman.com/?p=31218 https://dailymussalman.com/?p=31218#respond Mon, 29 Sep 2025 16:54:04 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31218 اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن کا قیام مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے 21 نکاتی امن منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کیونکہ اس کا مقصد غزہ میں فوری جنگ بندی اور ایک مستقل امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اس حساس اور اہم معاہدے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اور وہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے خصوصی طور پر صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کے کردار کی بھی تعریف کی، جو اس امن منصوبے کی تشکیل اور سفارتی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی حکومت دو ریاستی حل کو ہی خطے میں پائیدار امن کی واحد ضمانت سمجھتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صدر ٹرمپ کے امن منصوبے میں متعدد اہم نکات شامل ہیں جن میں حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری قیدیوں کا تبادلہ، حماس کے عسکری ڈھانچے کا خاتمہ، اور غزہ میں عبوری حکومت کا قیام شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق، معاہدے کے 48 گھنٹوں کے اندر تمام یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آئے گی، جبکہ اسرائیل کئی سو فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا۔

امن منصوبے کے تحت، حماس کے ان ارکان کو عام معافی دی جائے گی جو جنگ بندی کے لیے تیار ہوں گے، جبکہ عسکری گروہ کا مستقبل میں کسی بھی سیاسی یا سیکیورٹی کردار سے مکمل اخراج کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اسرائیلی دفاعی افواج بتدریج غزہ سے انخلا کریں گی اور علاقے کو عبوری انتظامیہ کے تحت چلایا جائے گا۔

یہ منصوبہ صدر ٹرمپ کی سابقہ پالیسیوں سے ایک واضح انحراف کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ ماضی میں ان کی انتظامیہ غزہ کی مکمل آبادی کو بےدخل کرنے اور علاقے کو ایک کاروباری زون میں تبدیل کرنے کی تجویز دے چکی ہے۔ تاہم، اب یہ منصوبہ فلسطینی عوام کی ریاستی خودمختاری کی خواہشات کو کسی حد تک تسلیم کرتا ہے، بشرطیکہ فلسطینی اتھارٹی اندرونی اصلاحات پر آمادہ ہو۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس ایک فریم ورک معاہدے کے "بہت قریب” پہنچ چکے ہیں۔ ان کے مطابق، صدر ٹرمپ جلد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے اور امن منصوبے کی تفصیلات پر گفتگو کریں گے۔ قطر کی قیادت سے بھی بات چیت جاری ہے، جو حماس کے ساتھ ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کو کچھ نہ کچھ قربانی دینا ہوگی، اور ممکن ہے کہ دونوں مکمل مطمئن نہ ہوں، لیکن یہی وہ قدم ہے جو غزہ میں جنگ کے خاتمے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31218 0
سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، احسن اقبال https://dailymussalman.com/?p=31186 https://dailymussalman.com/?p=31186#respond Sat, 27 Sep 2025 19:54:05 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31186 بیجنگ – وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کیلیے راہداری قائم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 میں سے 11ویں سی پیک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے، 14 ویں جے سی سی نے باضابطہ طور پر سی پیک فیز 2 کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی بجائے بزنس ٹو بزنس تعاون پر زور دے گا، چینی کمپینیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بیجنگ کی سرمایہ کاری کانفرنس نئے سفر کا نقطہ آغاز ہے، اڑان پاکستان کا ہدف پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔ فائیو ایز فریم ورک اور سی پیک کی پانچ راہداریاں ایک دوسرے سے جڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گروتھ راہداری پاکستان کی برآمدات بڑھانے اور معاشی ترقی تیز کرنے کا احاطہ کرتی ہے، برآمدات کو پائیدار ترقی کا محور بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چین کی دو ٹریلین ڈالر برآمدات میں انتہائی کم حصہ ہے، پاکستانی مصنوعات پر بھی آسیان ممالک کا ٹیرف نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ روزگار پیدا کرنے کی راہداری پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی احاطہ کرتی ہے، انوویشن راہداری کا مقصد ٹیکنالوجی میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور ڈیجیٹل سلک روٹ بنانا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ گرین انرجی راہداری موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے اور تیار رہنے میں باہمی تعاون کو فروغ دے گی جبکہ انفراسٹرکچر راہداری میں وسطی ایشیاء اور افغانستان کے ساتھ علاقائی ربط کے لئے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جین پنگ کا خوشحالی اور مشترکہ علاقائی ترقی کا وژن اڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہے ، پاکستان نے سی پیک فیز ٹو میں عوام کی ترقی اور نوجوانوں کی ہنرمندی کو مرکزی حیثیت دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، سی پیک فیز 2 نوجوانوں کو قومی ترقی کے سفر میں شامل کرے گا، اگلے دس سالوں میں دس ہزار نوجوانوں کو نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں چین کی پچاس بڑی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی تجویز دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تربیت سے پاکستان کی معیشت کی بنیاد کو جدید ٹیکنالوجی پر استوار کرنے میں مدد ملے گی، اگلی دو دہائیوں میں پاکستان کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل صلاحیتوں سے آراستہ کر کے معاشی انقلاب لا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تعلیم و تربیت سے لیس کرنا ہمارا پہلا ہدف ہے، چین کے ہنر مندی پر مبنی فنی تعلیمی و تربیتی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے غربت کیلیے خاتمے چین کے اقدامات پر عمل کرے گا، چین کے تجربہ سے سیکھ کر ملک میں پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم کے دوسرے مرحلہ پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ گوادر کو بلوچستان کی معدنیات سے منسلک کرنے کے لیے معدنیات راہداری کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31186 0
اسلام آباد: بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع https://dailymussalman.com/?p=31174 https://dailymussalman.com/?p=31174#respond Fri, 19 Sep 2025 15:37:43 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31174 پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم (NOTAM) جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی ان تمام طیاروں پر لاگو ہوگی جو بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں، ان کے زیرِ انتظام چل رہے ہیں یا انہوں نے لیز پر حاصل کیے ہیں۔ سول ایوی ایشن نے مزید وضاحت کی ہے کہ اس بندش میں فوجی پروازیں بھی شامل ہوں گی۔

یہ پابندی 19 ستمبر 2025 کو دوپہر 1 بجے سے نافذ العمل ہوگی اور 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی بندش زمین سے لے کر غیر محدود فضائی بلندی تک مؤثر رہے گی۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31174 0
لندن: یو کرین جنگ بندی میں ناکامی: ٹرمپ کا اعتراف "پیوٹن نے مجھے مایوس کیا” https://dailymussalman.com/?p=31171 https://dailymussalman.com/?p=31171#respond Fri, 19 Sep 2025 15:31:21 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31171 لندن – لندن میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے قریبی تعلقات کی بنیاد پر جنگ کے خاتمے کی امید رکھتے تھے، لیکن پیوٹن نے ان کی توقعات پر پورا نہ اُتر کر مایوس کیا۔ ٹرمپ نے کہا، "میں نے سمجھا تھا کہ یہ سب سے آسان مسئلہ ہوگا کیونکہ میری پیوٹن سے اچھی دوستی ہے، مگر انہوں نے مجھے مایوس کیا۔”

پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ روس سے تیل خریدنا بند کریں تاکہ ماسکو پر اقتصادی دباؤ بڑھایا جا سکے اور جنگ رکنے کی کوئی صورت نکلے۔ اس موقع پر جب برطانیہ کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی پالیسی پر سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان چند پالیسی اختلافات میں سے ایک ہے۔

امیگریشن کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے برطانیہ کی پالیسی پر تنقید کی اور کہا کہ اگر وہ برطانیہ کے وزیرِاعظم ہوتے تو غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے فوج کا استعمال کرتے۔ تاہم ان تمام اختلافات کے باوجود، انہوں نے امریکا اور برطانیہ کے تعلقات کو "ناقابلِ شکست رشتہ” قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک عالمی سطح پر قریبی شراکت دار ہیں۔

پریس کانفرنس کے آخر میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں امریکی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31171 0
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے https://dailymussalman.com/?p=31160 https://dailymussalman.com/?p=31160#respond Wed, 17 Sep 2025 18:30:32 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31160 ٹوکیو – پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری چیمپئن شپ میں ارشد ندیم واحد پاکستانی ایتھلیٹ کے طور پر شریک ہیں۔ انہوں نے کوالیفائر گروپ ’بی‘ میں پہلی تھرو کی، جو 76.90 میٹر رہی — جو ان کے معیار کے مطابق خاصی کمزور تھی۔

دوسری کوشش میں بھی ارشد بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے اور تھرو کا فاصلہ 74.17 میٹر رہا۔ ابتدائی دو کوششوں کے بعد ان کے فائنل تک رسائی کے امکانات مدہم پڑ گئے تھے، تاہم تیسری اور آخری تھرو میں انہوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 85.28 میٹر کی تھرو کی، جس کے نتیجے میں وہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اب فائنل میں ان کا مقابلہ بھارت کے عالمی چیمپئن نیرج چوپڑا سمیت دیگر عالمی درجے کے ایتھلیٹس سے ہوگا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل کل (18 ستمبر) کو ٹوکیو میں منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم حالیہ مہینوں میں انجری کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس سلور ٹور اور ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کی تمام توجہ ورلڈ چیمپئن شپ پر مرکوز رہی۔

28 سالہ ارشد ندیم، جو پیرس اولمپکس کے لیے پاکستان کی امید سمجھے جا رہے ہیں، نے رواں سال جون میں پنڈلی کی سرجری کروائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے لندن میں چند ہفتے بحالی (ری ہیب) کے عمل میں گزارے اور پھر وطن واپس آ کر لاہور میں چیمپئن شپ کی تیاری کی۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31160 0
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پا گیا https://dailymussalman.com/?p=31157 https://dailymussalman.com/?p=31157#respond Wed, 17 Sep 2025 18:26:36 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31157 اسلام آباد / ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

"اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” (Strategic Mutual Defence Agreement – SMDA) پر دستخط وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیے۔ معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت ہوتی ہے، تو اسے دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ:

* پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری پر مبنی ہیں۔
* دونوں ممالک کے درمیان قریبی دفاعی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اس معاہدے کی بنیاد ہیں۔
* یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کی قومی سلامتی کو مضبوط بنائے گا، بلکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا بھی مظہر ہے۔

معاہدے کا مقصد دفاعی تعاون کو فروغ دینا، خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا، اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں باہمی دفاع کو یقینی بنانا ہے۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31157 0
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا https://dailymussalman.com/?p=31153 https://dailymussalman.com/?p=31153#respond Wed, 17 Sep 2025 18:20:14 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31153 اسلام آباد – پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے درمیان جوہری تعاون کے ایک نئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جو 2026 سے 2031 تک نافذ العمل رہے گا۔

آئی اے ای اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، یہ کنٹری پروگرام فریم ورک (CPF) پاکستان کے ساتھ کیا جانے والا پانچواں معاہدہ ہے، جس کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

معاہدے پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے دستخط کیے۔

نئے فریم ورک کے تحت مندرجہ ذیل پانچ کلیدی شعبوں میں باہمی اشتراک کیا جائے گا:

1. خوراک اور زراعت
2. انسانی صحت اور غذائیت
3. ماحولیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کا انتظام
4. جوہری توانائی
5. تابکاری اور جوہری تحفظ

چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر دستخط پاکستان کے پرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31153 0
دفاع کون کرے گا؟ https://dailymussalman.com/?p=31146 https://dailymussalman.com/?p=31146#respond Tue, 16 Sep 2025 18:49:34 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31146 تحریر: نوید احسن شیخ

پاکستان ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جو نہ صرف اس کی سلامتی بلکہ اس کی روح کا امتحان لے رہا ہے۔ ہر روز بریگیڈیئر راجہ حسن عباس جیسے خاندانوں کو کیپٹن تیمور حسن شہید جیسے بیٹوں کا ناقابل تصور نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع کے لیے وقف کر دیں، کسی غیر ملکی دشمن کے ساتھ جنگ میں نہیں بلکہ اندر سے دہشت گردی کی لعنت سے لڑتے ہوئے گرے۔ ایک گہرے مفکر، محب وطن، سیاست دان، اس قوم سے محبت کرنے والے، اور سچائی کے پابند صحافی کے طور پر، میں پوچھتا ہوں: اگر ہم اندرونی تنزل میں اپنی پوری طاقت کھو دیں تو بھارت اور دیگر بیرونی خطرات کے خلاف کون کھڑا ہو گا؟ اور ہم بحیثیت قوم کب اپنے مستقبل کے ذمہ داروں سے احتساب کا مطالبہ کریں گے؟۔۔۔ اندر کا حقیقی دشمن: ایک نظامی بحران: وردی میں ملبوس پاکستان کے بہادر بیٹے قوم کے بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تربیت یافتہ اور متاثر ہیں۔ ان کا حلف لیا ہوا فرض ہے کہ وہ سرحدوں کی حفاظت کریں، اپنی خودمختاری کا دفاع کریں اور اگر ضرورت ہو تو اپنے وطن کے افق کو پھیلا دیں۔ اس کے باوجود، آج وہ غیر ملکی فوجوں کے سامنے نہیں بلکہ ملکی دہشت گردی کا شکار ہیں، جب کہ امن و امان کا جو آلہ ( محکمہ ) جسکا کام ہمارے شہروں کو محفوظ بنانا ہے، اکثر بدعنوان سیاست دانوں کی خدمت میں ہڑپ کر جاتا ہے، جو تحفظ کے بجائے پروٹوکول میں مصروف ہیں۔ ہماری ترجیحات کہاں ہیں؟ پولیس جس کا فرض امن و امان کو برقرار رکھنا ہے طاقتوروں کی سیاست میں الجھی ہوئی ہے۔ فوج، جس کا فوکس بیرونی دفاع پر ہونا چاہیے، اندرونی جنگوں کی وجہ سے الجھا ( مصروف) ہوا ہے- ایسی جنگیں جن کی ذمہ داری ایک مضبوط، ایماندار، اور چوکس پولیس اور سول انتظامیہ کی ہونی چاہیے۔ !….

اخلاقی اور سیاسی بیداری کی دعوت: بریگیڈیئر راجہ حسن عباس کا دکھ ان کا اکیلا نہیں ہے۔ یہ ہر اس ماں باپ کی خاموش چیخ ہے جس نے اپنے بچے کو پاکستان کی خدمت کے لیے بھیجا ہے، نہ کہ صرف کرپٹ، سمجھوتہ کرنے والے نظام بدعنوان سیاستدانوں کی نا اہلیت کے ہاتھوں کاشکار ہونے۔ ہمارے فوجی اور سول رہنما کب اس انتظام پر سوال اٹھائیں گے؟ کب کوئی کھڑا ہو کر کافی کہے گا — غیر ملکی ایجنٹوں کو، کرپٹ سیاستدانوں کو، ہمارے پیارے ملک کے دل کو کھائے جانے والی اخلاقی زوال کو؟۔۔۔۔۔ایک نئی ہمت کا وقت آگیا ہے: صرف گولیوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، بلکہ جمود کو چیلنج کرنے کی ہمت، یہ مطالبہ کرنے کے لیے کہ جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا ہے، وہ ایک طرف ہٹ جائیں، تاکہ پاکستان اس عظمت کی طرف بڑھ سکے جس کا وہ مستحق ہے۔۔۔۔

قرآن و حدیث سے رہنمائی: قرآن ہمیں قربانی کی حرمت اور قیادت کے بوجھ کے بارے میں سکھاتا ہے: "اور جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں ان کے بارے میں یہ مت کہو کہ وہ مر گئے ہیں۔” بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم نہیں جانتے۔” (قرآن، 2:154) ۔ ’’بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے سپرد کرو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل کے ساتھ فیصلہ کرو۔‘‘ (قرآن، 4:58) ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تمہارے بہترین لیڈر وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور جو تم سے محبت کرتے ہیں، جو تمہارے لیے دعا کرتے ہیں اور تم ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔ تمہارے سب سے برے لیڈر وہ ہیں جن سے تم نفرت کرتے ہو اور جو تم سے نفرت کرتے ہو، جن پر تم لعنت بھیجتے ہو اور جو تم پر لعنت بھیجتے ہو۔”(صحیح مسلم)۔ اور قیادت اور انصاف کے فرائض کے بارے میں: ’’تم میں سے ہر ایک چرواہا ہے اور تم میں سے ہر ایک اپنے ریوڑ کا ذمہ دار ہے۔‘‘ (صحیح بخاری و صحیح مسلم) دیگر مقدس کتابوں سے مظاہر: بائبل بھی قربانی اور صالح قیادت کی بات کرتی ہے: "اس سے بڑی محبت کوئی نہیں ہے: اپنے دوستوں کے لیے جان دینا۔” (یوحنا 15:13)۔ اور تورات انصاف کا حکم دیتی ہے: "انصاف، انصاف آپ کو ملنا چاہیے۔” (استثنا 16:20) ۔ شہداء: بھارت کے ساتھ جنگیں بمقابلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ (ایک تقابلی عکاسی) آزادی کے بعد سے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ کئی جنگیں لڑی ہیں (1948، 1965، 1971، اور کارگل 1999)۔ ان جنگوں میں فوجی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دسیوں ہزار میں بتائی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، اندازے بتاتے ہیں کہ 1965 اور 1971 کی مشترکہ جنگوں میں پاکستان نے تقریباً 7,000 سے 10,000 فوجیوں کو کھو دیا تھا۔ اس کا مقابلہ 2001 سے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کریں۔ سرکاری اور آزاد اندازوں کے مطابق، پاکستان نے مقامی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں 8000 سے زیادہ فوجی اہلکار (بشمول فوج، ایف سی، رینجرز اور فضائیہ) کو کھو دیا ہے جو کہ بھارت کے ساتھ مشترکہ تمام جنگوں میں ہونے والے نقصانات کے حریف یا اس سے بھی زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ دسیوں ہزار شہری دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ : ہمارے بہادروں کا خون اب گھر کی سرزمین پر زیادہ کثرت سے بہایا جا رہا ہے، جو ہمیں بیرونی حملہ آوروں سے نہیں بلکہ دہشت گردوں، مجرموں اور بدعنوانوں کے اندر کے دشمنوں سے بچاتے ہیں۔ اگر یہ جاری رہا تو بیرونی خطرہ واپس آنے پر ہمارا دفاع کون کرے گا؟….ایک محب وطن کی درخواست: آئیے اپنے شہداء کی قربانیوں کے قابل نظام کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی عزت کریں۔ آئیے ہم اپنے عسکری، سیاسی اور سول رہنماؤں سے پاکستان کو کرپشن اور نااہلی سے پاک کرنے کا مطالبہ کریں۔ آئیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس اپنا فرض ادا کرے، سیاستدان عوام کی خدمت کریں، اور فوج ہماری سرحدوں اور خودمختاری کی محافظ کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہے ، نہ کہ ہماری اپنی ناکامیوں کے خلاف آخری ڈھال۔۔۔ یہ صرف فوج یا سیاست دانوں کا سوال نہیں ہے۔ یہ ہر پاکستانی کے لیے ایک سوال ہے کہ ہم اپنے ملک کی روح کے لیے کھڑے ہونے سے پہلے کب تک اپنے میں سے بہترین کو گرنے دیں گے؟۔۔۔

اللہ پاک پاکستان کو انصاف، اتحاد اور امن کی راہ پر حسب دستور گامزن رکھے۔ آمین

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31146 0
جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، ایف آئی اے نے بڑا اسکینڈل بے نقاب کر دیا https://dailymussalman.com/?p=31143 https://dailymussalman.com/?p=31143#respond Tue, 16 Sep 2025 18:29:09 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31143 اسلام آباد – انسانی اسمگلرز نے زمینی راستوں پر سخت نگرانی کے باعث نیا طریقہ واردات اپنا لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان روانہ ہوئی، تاہم جاپانی حکام نے تمام افراد کے دستاویزات جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں واپس پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔

ایف آئی اے نے اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم **ملک وقاص** کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تحقیقات کے مطابق، تمام افراد کو فٹبال کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی تھی، اور ان سے فی کس **40 لاکھ روپے** وصول کیے گئے۔ ملزم نے فٹبال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن، جعلی شیڈول، اور وزارت خارجہ کے جعلی دستاویزات تیار کیے تھے، جنہیں جاپان میں امیگریشن حکام نے جعلی قرار دے دیا۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ جنوری 2024 میں بھی اسی طرز پر **17 افراد** کو جعلی فٹبال ٹیم کے طور پر جاپان بھجوایا گیا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے اس غیر روایتی مگر خطرناک طریقے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے، اور ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31143 0
سیلاب و بارش: وزیراعظم کا نقصانات کا حقیقت پسندانہ تخمینہ لگانے کا حکم https://dailymussalman.com/?p=31140 https://dailymussalman.com/?p=31140#respond Tue, 16 Sep 2025 18:24:10 +0000 https://dailymussalman.com/?p=31140 اسلام آباد – وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصانات، فصلوں، مواصلاتی ذرائع اور لائیو اسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کا جامع اور حقیقت پسندانہ تخمینہ فوری طور پر لگایا جائے، تاکہ بحالی کا مؤثر اور مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حالیہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں وفاقی و صوبائی اداروں کو نقصانات کے ازالے کے لیے فوری اور مشترکہ اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کی جانب سے سیلابی صورتحال اور اب تک کیے گئے امدادی و بحالی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گنا، کپاس اور چاول جیسی اہم فصلوں کے نقصانات کے تخمینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو آئندہ 10 سے 15 دنوں میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی و صوبائی ادارے نقصان کے تخمینے کے لیے قریبی رابطہ رکھیں اور بحالی کے اقدامات میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ تخمینے میں صرف جانی و مالی نقصان ہی نہیں بلکہ فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کو بھی شامل کیا جائے۔

وزیراعظم نے اسپارکو سے سیٹلائٹ ڈیٹا کی مدد لینے، سیلاب سے متاثرہ فصلوں کو بیماریوں سے بچانے، اور موزوں نئی فصلوں کی کاشت کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور دیگر مواصلاتی ذرائع کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے، اور تمام وزرا اور متعلقہ ادارے بحالی کے عمل میں عوام کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود رہیں۔

وزیراعظم نے اس بات کو سراہا کہ تمام وزرائے اعلیٰ نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔

]]>
https://dailymussalman.com/?feed=rss2&p=31140 0