صفحہ اول / آرکائیو / ’’جسٹس گلزار کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری‘‘

’’جسٹس گلزار کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری‘‘

جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دی تھی۔

صدر پاکستان نے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے یہ منظوری دی۔ جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر 2019ء کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت 20 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، نو منتخب چیف جسٹس 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

Check Also

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 100 افراد جاں بحق

قندوز . افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے