صفحہ اول / آرکائیو / ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 3 گولڈ میڈل جیت لیے

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 3 گولڈ میڈل جیت لیے

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید تین گولڈ میڈل جیت لیے جس کے بعد پاکستان کے طلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی، اس سے پہلے گوہاٹی میں ہونے والے جنوبی ایشین گیمز میں پاکستان نے 12 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز ریس جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ تائیکوانڈو میں ہارون خان اور رب نواز نے بھی اپنی اپنی ویٹ کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیت لیے۔

ووشو میں پاکستان کے معاذ خان اور ساجد حسین نے گولڈ میڈلز جیتے۔ شاہ زیب خیر، فرحان علی، مائرہ کرامت اور سندس نے ووشو میں چاندی کے تمغے اپنے نام کِیے۔

پاکستان کی صاحب اسرا نے ایتھلیٹکس کی 400 میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ راجہ محمد حسنین اور محمد عتیق پر مشتمل جوڑی نے بیڈمنٹن مینز ڈبلز میں برانز میڈل حاصل کیا، ویٹ لفٹنگ میں صائمہ شہزاد اور تائیکوانڈو میں عائشہ نور نے کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس اب تک 16 گولڈ، 22 سلور اور 29 برانز میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

Check Also

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 100 افراد جاں بحق

قندوز . افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے