صفحہ اول / آرکائیو / ‘‘امریکا اپنی زبان کو لگام دے، شمالی کوریا کی سنگین نتائج کی دھمکی‘‘

‘‘امریکا اپنی زبان کو لگام دے، شمالی کوریا کی سنگین نتائج کی دھمکی‘‘

پیونگ یونگ۔ شمالی اور جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات پر امریکی محکمہ خارجہ کے اظہارِ افسوس کا جواب دیتے ہوئے شمالی کوریا نے سخت الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ’’اپنی زبان کو لگام دے‘‘ اور اپنے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دے، ورنہ ’’خوفناک تجربے کےلیے تیار رہے۔‘‘

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کے سی این اے‘ کے مطابق، وہاں کی وزارتِ خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل، کوان جونگ گُن نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتِ حال کے باوجود، دوسروں کے اندرونی معاملات میں ’ناک گھساتا‘ اور غیر محتاط تبصرے کرتا رہے گا تو اسے کچھ ایسی ناخوشگوار چیز کا سامنا بھی ہوسکتا جس سے نمٹنا بہت مشکل ہوگا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل کوان جونگ گن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے ملک کی بدترین سیاسی صورتحال کے باجود دوسروں کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز نہیں آتا اور امریکا ایسے ہی کرتا رہا تو اسے خوفناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اسی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا اپنی زبان کو لگام دے کیونکہ یہ نہ صرف امریکی مفادات کےلیے بلکہ (اس سال) ہونے والے صدارتی انتخابات کے آسان انعقاد کےلیے بھی بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے جنوبی کوریا سے ہاٹ لائن پر مواصلاتی رابطہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے امریکی محکمہ خارجہ نے ’’مایوس کن اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے اظہارِ افسوس کیا تھا۔

اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کی پہلے دی گئی دھمکی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ انھوں نے اور کم جونگ ان نے ’جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے تھے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ وہ اپنے الفاظ کی پاسداری کرنے والے انسان ہیں۔‘

Check Also

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 100 افراد جاں بحق

قندوز . افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے