صفحہ اول / آرکائیو / حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں اضافہ کردیا

اسلام آباد ۔ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز میں اضافے کی منظوری دیدی۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ای او بی آئی کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی جس کے مطابق ای او بی آئی کی پنشنرز میں دو ہزار روپے اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 روپے کی بجائے 8500 روپے ملیں گے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اوورسیز نے 2000 روپے اضافے کی تجویز دی تھی، ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن جنوری 2020 سے بڑھائی گئی ہیں۔

Check Also

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 100 افراد جاں بحق

قندوز . افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے