صفحہ اول / آرکائیو / سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے اور پینشن ختم کرنے کی خبریں جعلی قرار

سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے اور پینشن ختم کرنے کی خبریں جعلی قرار

لاہور ۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبریں مکمل جھوٹ اور افواہ سازی پر مبنی ہیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبریں مکمل جھوٹ اور افواہ سازی پر مبنی ہیں۔

سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے یا ان کی پینشن ختم کرنے کی خبریں مکمل جھوٹ اور افواہ سازی پر مبنی ہیں۔ ایسی جھوٹی خبریں وہی مافیہ پھیلا رہا ہے جن کی کرپشن کی وجہ سے ان کی گردن پر خان کا ہاتھ ہے اور ان کو پتہ ہے وہ بچ نہیں سکتے۔ ایسے حالات میں وہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایسی جھوٹی خبریں وہی مافیا پھیلا رہا ہے جن کی کرپشن کی وجہ سے ان کی گردن پر وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ ہے اور ان کو پتہ ہے وہ بچ نہیں سکتے۔ ایسے حالات میں وہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ریٹائرمنٹ کی عمر پچپن برس کرنے کے غور پر دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حکومت آتی ہے تو اس میں حکومتوں کو مشورے دیئے جاتے ہیں لیکن اس ہرگز مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ تجویز پر فوری طور پر فیصلہ کر لیا گیا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ہم کسی کو کیسے بیروزگار کر سکتے ہیں جب لوگ پہلے ہی لوگ مالی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے اس پر کام ہو رہا ہے، ریفارمز فائنل ہوں گی تو سب سٹیک ہولڈرز کو بلا کر ان کو آگاہ کریں گے۔

Check Also

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 100 افراد جاں بحق

قندوز . افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے