صفحہ اول / آرکائیو / مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

سری نگر ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، دو روز میں شہدا کی تعداد 6 ہو گئی۔

سرینگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابطق قابض فوج نے سری نگر کے علاقے بٹ مالو میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 45 سالہ خاتون سمیت مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ غاصب فورسز نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، بھارتی فورسز نے صبح تین بجے آپریشن شروع کیا، سوپور میں زیر حراست شہید کئے جانے والے نوجوان رضوان کے لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف کی شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات

ریاض – وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات ہوئی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے