صفحہ اول / آرکائیو / ’’بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا‘‘

’’بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا‘‘

نئی دہلی ۔ بھارت کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے سے چند قدم کی دوری پر زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں تین کاریں تباہ ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ریڈ زون ایریا میں واقع اسرائیلی سفارت خانے سے چند میٹرز کی دوری پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ سفارت خانے کے نزدیک 3 کاریں تباہ ہوگئیں۔ جائے وقوعہ کی جانب ہارن بجاتی ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے۔ نئی دہلی پولیس کے ترجمان نے اسرائیل کے سفارت خانے کے نزدیک دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

انڈیا ٹی وی کے مطابق یہ دھماکا وجے چوک سے دوکلو میٹر کے فاصلے پر ہوا ہے، جہاں پر عسکری تقریب ہونا تھی، اس تقریب میں بھارتی صدر رام ناتھ ، وزیراعظم نریندرا مودی، عسکری چیفس سمیت دیگر اہم لوگوں نے شرکت کرنا تھا۔ واضح رہے کہ 2012 میں بھی نئی دہلی میں اسرائیل کے سفارت خانے پر اسی قسم کا دھماکا کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Check Also

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 100 افراد جاں بحق

قندوز . افغانستان کے شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے