Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی – Daily Mussalman
تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی

کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بڑی پیشکش کردی

کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی بڑی پیشکش کردی۔

کرکٹ وکٹوریہ کے اعلیٰ عہدیداران کی میلبرن میں بابراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے سابق کپتان کو طویل طرز کے فارمیٹ کیلئے کنٹریکٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، جس پر کرکٹر نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

بابراعظم نے کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کو بتایا کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیڈول دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے