تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / اسلام آباد: بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد: بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم (NOTAM) جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔

جاری کردہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی ان تمام طیاروں پر لاگو ہوگی جو بھارتی ایئر لائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں، ان کے زیرِ انتظام چل رہے ہیں یا انہوں نے لیز پر حاصل کیے ہیں۔ سول ایوی ایشن نے مزید وضاحت کی ہے کہ اس بندش میں فوجی پروازیں بھی شامل ہوں گی۔

یہ پابندی 19 ستمبر 2025 کو دوپہر 1 بجے سے نافذ العمل ہوگی اور 24 اکتوبر 2025 کو صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی بندش زمین سے لے کر غیر محدود فضائی بلندی تک مؤثر رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے