اسلام آباد: – وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہ "فتنہ الہندوستان” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 31 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے** پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت ردِعمل قابلِ تحسین ہے۔ ان آپریشنز کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔
وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا:
> "ہماری سیکیورٹی فورسز نے جس جرأت، فرض شناسی اور بروقت کارروائی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ لائقِ فخر ہے۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔”
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی پشت پناہی میں پلنے والے دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی پناہ نہیں لینے دی جائے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ان کے خلاف پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
> "ان شاء اللہ، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔”