تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو

آرکائیو

وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم

اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن کا قیام مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے …

مزید پڑھیں

سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، احسن اقبال

بیجنگ – وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک فیز 2 کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کی معدنیات کو گوادر سے جوڑنے کیلیے راہداری قائم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 میں سے …

مزید پڑھیں

اسلام آباد: بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم (NOTAM) جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ جاری کردہ نوٹم کے مطابق یہ پابندی ان تمام طیاروں پر لاگو …

مزید پڑھیں

لندن: یو کرین جنگ بندی میں ناکامی: ٹرمپ کا اعتراف "پیوٹن نے مجھے مایوس کیا”

لندن – لندن میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے قریبی تعلقات کی بنیاد پر جنگ کے خاتمے کی امید رکھتے تھے، لیکن …

مزید پڑھیں

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے

ٹوکیو – پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری چیمپئن شپ میں ارشد ندیم واحد پاکستانی ایتھلیٹ کے طور پر شریک ہیں۔ انہوں نے کوالیفائر گروپ ’بی‘ میں پہلی تھرو کی، جو 76.90 میٹر رہی — جو …

مزید پڑھیں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد / ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔ "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” (Strategic Mutual Defence Agreement – SMDA) پر دستخط وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

مزید پڑھیں

پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد – پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے درمیان جوہری تعاون کے ایک نئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جو 2026 سے 2031 تک نافذ العمل رہے گا۔ آئی اے ای اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، یہ کنٹری پروگرام فریم ورک (CPF) پاکستان کے ساتھ کیا جانے والا پانچواں معاہدہ ہے، …

مزید پڑھیں

دفاع کون کرے گا؟

تحریر: نوید احسن شیخ پاکستان ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جو نہ صرف اس کی سلامتی بلکہ اس کی روح کا امتحان لے رہا ہے۔ ہر روز بریگیڈیئر راجہ حسن عباس جیسے خاندانوں کو کیپٹن تیمور حسن شہید جیسے بیٹوں کا ناقابل تصور نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع کے لیے وقف کر …

مزید پڑھیں

جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، ایف آئی اے نے بڑا اسکینڈل بے نقاب کر دیا

اسلام آباد – انسانی اسمگلرز نے زمینی راستوں پر سخت نگرانی کے باعث نیا طریقہ واردات اپنا لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان روانہ …

مزید پڑھیں

سیلاب و بارش: وزیراعظم کا نقصانات کا حقیقت پسندانہ تخمینہ لگانے کا حکم

اسلام آباد – وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصانات، فصلوں، مواصلاتی ذرائع اور لائیو اسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کا جامع اور حقیقت پسندانہ تخمینہ فوری طور پر لگایا جائے، تاکہ بحالی کا مؤثر اور مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔ …

مزید پڑھیں