لیڈ

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 اہلکار شہید، نمازہ جنازہ ادا

اسلام آباد / میرعلی – شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت دیگر سپاہیوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔ شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی …

مزید پڑھیں

دہشت گردی کےخلاف پوری قوم متحد اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے میر علی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر شدید …

مزید پڑھیں

ایران میں آپریشن مرگ بر سرمچار: پاک فوج نے تفصیلات جاری کردیں

راولپنڈی – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ایران میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، دہشت گرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں …

مزید پڑھیں

آپریشن مرگ بر سرمچار: پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن، متعدد دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد – پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران متعدد دہشت گرد مارے …

مزید پڑھیں

پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، طے شدہ دورے بھی معطل

اسلام آباد – پاکستان نے ایران واقعے پر اپنے سفیر کو واپس بلا لیا، جبکہ پاکستان میں ایرانی سفیر کو ملک سے جانے کی بھی ہدایت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے نیوزبریفنگ میں ایران واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اور بھی تشویشناک بات ہے کہ یہ غیر قانونی عمل پاکستان اور ایران …

مزید پڑھیں

شاہ محمودقریشی ،فواد چودھری ،پرویز الہی اور صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل قرار

لاہور – ہائیکورٹ نے شاہ محمودقریشی، فواد چوہدری، حبا فواد ، خرم لطیف کھوسہ ،چوہدری پرویز الہی اور صنم جاوید کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کو برقرار رکھا،قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین …

مزید پڑھیں

تیسرا ٹی20: پاکستان کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی

ڈونیڈن – نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ ڈونیڈن میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ بدستور ناکام رہی، پاکستان 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان …

مزید پڑھیں

ایران اور پاکستان تحمل سے کام لیں! چین کی بلوچستان حملے پر اپیل

بیجنگ – چین نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کے میزائل حملے پر فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور ایران سے کشیدگی میں اضافے کا …

مزید پڑھیں

بلوچستان میں حملے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، پاکستان کا ایران سے شدید احتجاج

اسلام آباد – ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔ گزشتہ روز ایران کی جانب سے بلوچستان میں فضائی حملے پر پاکستان نے ایران میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اس کے بعد ایرانی ناظم الامور کو بھی وزارت خارجہ …

مزید پڑھیں

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

لاہور – مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی …

مزید پڑھیں