تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد – پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے درمیان جوہری تعاون کے ایک نئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جو 2026 سے 2031 تک نافذ العمل رہے گا۔

آئی اے ای اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، یہ کنٹری پروگرام فریم ورک (CPF) پاکستان کے ساتھ کیا جانے والا پانچواں معاہدہ ہے، جس کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

معاہدے پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے دستخط کیے۔

نئے فریم ورک کے تحت مندرجہ ذیل پانچ کلیدی شعبوں میں باہمی اشتراک کیا جائے گا:

1. خوراک اور زراعت
2. انسانی صحت اور غذائیت
3. ماحولیاتی تبدیلی اور آبی وسائل کا انتظام
4. جوہری توانائی
5. تابکاری اور جوہری تحفظ

چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر دستخط پاکستان کے پرامن جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے تعاون سے ملک میں خوراک، صحت، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے