تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ شہید

راولپنڈی ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے شکئی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر نائٹ پٹرولنگ کی جس پر دہشت گردوں نے پیٹرولنگ دستوں پر فائرنگ کردی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے