صفحہ اول / آرکائیو / برطانیہ نے نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی

برطانیہ نے نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی

لندن . برطانوی حکومت نے نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے چھ ماہ قیام کی مدت ختم ہونے پر برطانوی حکومت کو میڈیکل گراونڈز پر ویزے میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی امیگریشن حکام نے اسے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے، برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے، برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیر مؤثر رہے گا، اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف برطانیہ میں قانونی طور پر مقیم رہ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے