Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی روش پر کاربند ہے، وزیراعظم – Daily Mussalman
تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی روش پر کاربند ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی روش پر کاربند ہے، وزیراعظم

اسلام آباد – وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ساہیوال سے رُکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن نے لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو گرفتار کرلیا
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

وزیراعظم نے گرفتار رکن قومی اسمبلی محمد اشرف سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، سیاسی انتقام سے مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے