صفحہ اول / آرکائیو / پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ

مظفرآباد – پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے تعاون سے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ صحافتی ضابطہ اخلاق کے موضوع پر ہونے والی

ورکشاپ میں 30 کے قریب صحافیوں کو تربیت دی جائے گی.افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محترمہ مدحت شہزاد تھیں۔سیکرٹری انفارمیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب اخلاقیات پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے اگر ہم

اخلاقیات پر عمل کرتے ہوئے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ اسلامی معاشرے کے علاؤہ غیر مسلم معاشرے میں ہمارا مقام اونچا ہوگا صحافت مقدس پیشہ ہے قوم کی رہنمائی اور معاشرے کے وقار کو بلند رکھنا صحافت کی اصل روح ہے اخلاقیات کو فالو کرتے ہوئے صحافی قوم کی رہنمائی کر کے اپنا نام روشن کر سکتا ہے-

انھوں نے کہا کہ ہم شکر گزار پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے جنہوں نے صحافیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایسی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہم پریس فاؤنڈیشن کے

زریعے صحافیوں کی ویلفیئر کے لیے کوشاں ہیں اور اس کی مثال پورے پاکستان میں دیتے ہیں صحافی تحقیق پر زیادہ توجہ دیں ہم نے تحقیق کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہماری صلاحیت کمزور پڑھ چکی ہے۔

تقریب میں محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کے ڈائریکٹرز انفارمیشن راجہ امجد منہاس، مرزا محمد بشیر، پروگرامر سردار شمیم انجم، ساجد نذیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر پی آئی سی کے

کوآرڈینیٹر ناصر لطیف،ٹریننگ کوآرڈینیٹر عبدالروف،ٹرینر سینئر صحافی محمد بلال ڈار نے اخلاقیات کے حوالے سے لیکچر دیے سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر مدحت شہزاد کو مقامی ہوٹل پہنچنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے