لاہور – سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ن لیگ کا بڑا یو ٹرن یا حکمت عملی میں تبدیلی ؟؟؟ مسلم لیگ ن نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نے سبکی سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد واپس لی، پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضع برتری حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کی لاکھ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان توڑے نہ جاسکے، بندے توڑنے میں ناکامی پر حکمت عملی کی تبدیلی کے نام پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی۔
واضح رہے کہ اس قبل ن لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی، کہا جا رہا ہے کہ اب مسلم لیگ ن نے سپیکر کے بجائے وزیراعلی پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کر لیا۔