تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز شریف

ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز شریف

بہاولپور – مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا۔ مریم نواز نے بہاولپور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا کہ ن لیگ چپ ہے اور دب گئی ہے، تم نے میدان کے جتنے چکر لگانے تھے لگا لیے اب مسلم لیگ ن کی باری ہے، مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کااحساس ہے، عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیا تھا، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سےبچایا، جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا، ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، نوازشریف دور کے 9سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔

پارٹی کی چیف آرگنائزر بننے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے عہدوں پر بڑی بات ہورہی ہے، یہ عہدے تو مجھے ابھی ملے ہیں میں عہدوں کی محتاج نہیں ، ان عہدوں کے بغیر بھی عوام کے شانہ بشانہ تھیں، جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی، عوام کے پیار کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے