صفحہ اول / آرکائیو / عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، آئی ایس پی آر

عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور جھوٹے الزامات کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے، ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پرقانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Check Also

اسد عمر کا پی ٹی آئی کے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے