اسلام آباد – قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی لگا دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی جائے، جلد نگران وزیر اعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائے گی۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ علم میں آیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وزارتوں اور ڈویژنز میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے، نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جا سکتی ہے۔