تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / صدر مملکت نے 12 اگست تک نگران وزیر اعظم کا نام مانگ لیا

صدر مملکت نے 12 اگست تک نگران وزیر اعظم کا نام مانگ لیا

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو خط لکھ دیا، آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے خط میں لکھا ہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے، میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے