اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم کا حلف اتھانے کے بعد ذمے داریوں کی ادائی شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی وزارتوں سے اہم اور پر بریفنگ طلب کرلی ہے۔
گران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم حلف برداری کی تقریب ہوئی، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ سپیکر راجہ پرویزاشرف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم سمیت سابق وفاقی وزراء اور اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے.
نگراں وزیراعظم حلف اٹھانے کی تقریب کے بعد ایوان وزیراعظم پہنچے، جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کی وزیراعظم ہاؤس کے عملے اور افسران سے ملاقات اور تعارف کروایا گیا۔
انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس میں چارج سنبھالتے ہی تمام وفاقی وزارتوں سے بریفنگ طلب کرتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اہم معاملات پر بریفنگ کی تیاری کریں۔ اس سلسلے میں باری باری تمام وزارتوں کو بلا کر بریفنگ لی جائے گی۔
قبل ازیں سبک دوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دوران ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور نگراں وزیراعظم نے انہیں رخصت کیا۔