تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / آرمی چیف کی معیشت کی بحالی کیلئے نگران حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

آرمی چیف کی معیشت کی بحالی کیلئے نگران حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی – پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کیلئےنگران حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف، نگران کابینہ، وزرائےاعلیٰ اوراعلیٰ حکام نےشرکت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے شرکا کو نگران وزراءاورعسکری حکام کی جانب سےسرمایہ کاری کے شعبوں اوروزارت غذائی تحفظ،وزارت آئی ٹی اورمعدنیات کی سرمایہ کاری سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیا ، اورنشاندہی کیے گئے منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانےکی ہدایت کی۔

نگران وزیر اعظم نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کوملکی ترقی کا سفر قرار دیدیا، اور کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، سرمایہ کاروں کیلئےسازگار ماحول اور سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، پہلی بار ہےملکی معیشت کیلئےایک ویژن دکھائی دے رہا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کیلئےنگران حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کر ائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے