ممبئی – بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کسانوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، اس دوران متعدد مظاہرین سرکاری دفتر کی عمارت میں داخل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں احتجاج کے دوران کسان مظاہرین سرکاری عمارت کی پہلی منزل پر لگے حفاظتی جال پر چڑھ گئے اور متعدد اندرکودگئے۔
کسان مظاہرین نے ریاستی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ حکومت ان کی زمینوں کا مناسب معاوضہ ادا کرے، مظاہرین کی پیش رفت روکنے کے لیے پولیس کی کارروائی کے دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس سے قبل اپریل میں بھی ہزاروں کسانوں نے سرکاری منصوبوں کے لیے لی گئی اپنی زمین کے مناسب معاوضے سمیت فصلوں کی قیمت بڑھانے کے لیے مارچ کیا تھا۔