Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی – Daily Mussalman
تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

اسلام آباد – توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا، عدالت نے تحریری آرڈر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے