تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / اسٹیٹ بینک نے 5 ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی منظوری دے دی

اسٹیٹ بینک نے 5 ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی منظوری دے دی

کراچی – اسٹیٹ بینک نے جدت طرازی اور مالی شمولیت کے فروغ اور عوام کو سستی ڈجیٹل مالی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں 5 ڈ یجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ان بینکوں کے نام ہیوگو بینک لمیٹڈ، کے ٹی پاکستان بینک لمیٹڈ، مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ، رقمی اسلامی ڈجیٹل بینک لمیٹڈ اور ٹیلی نار مائکروفنانس بینک لمیٹڈ ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کے لیے جنوری 2023ء میں پانچ کامیاب درخواست گزاروں کو این او سی جاری کیے تھے۔ ضروری شرائط مکمل کرنے کے بعد ان اداروں کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

مرکزی بینک میں منعقد تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاکستان میں ڈیجیٹل انداز کی بااختیار بینکاری کے روشن اور جدت طراز مستقبل کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی خاطر اسٹیٹ بینک پوری طرح تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے