تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، مرتضی سولنگی

پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد – نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی کاکہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، موثر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے۔

افغان صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرے تاکہ ریاست انہیں شکست دے سکے، افغان صحافیوں کے ویزا معاملات پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اس امر کو یقینی بنائے گا کہ تمام غیر ملکی قانونی طریقوں سے ہمارے ملک میں داخل ہوں۔ افغان صحافیوں کے وفد نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے