Warning: Use of undefined constant REQUEST_URI - assumed 'REQUEST_URI' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /home/dailymussalman/public_html/wp-content/themes/aukinternational/functions.php on line 73
قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 22 کان کن ہلاک – Daily Mussalman
تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 22 کان کن ہلاک

قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 22 کان کن ہلاک

آستانہ – قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 22 کان کن ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کے وسطی علاقے میں واقع انڈسٹریل زون میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 22 کان کن ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 200 کان کن موجود تھے۔ انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

برطانوی اسٹیل کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والی کان میں 2 ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس قبل اگست میں کان میں آگ لگنے سے 5 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے