اسلام آباد – سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کے وکلا کو نوٹسز جاری کردیئے۔
سپریم کورٹ نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دی ہیں جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے۔