اسلام آباد – قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے اوپر سوال اٹھنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ بورڈ سے کال آئی ہم نے آپ پر لگنے والے الزامات پر 5لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے، میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کمیٹی تحقیقات کر لے، بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں،بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے، میرا پلیئر ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کاکوئی تعلق نہیں، میں سمجھتاہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتاہے،ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگر کوئی سوال اٹھےگا توبہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹیں گرد ش کررہی ہیں کہ انضمام الحق برطانیہ میں پلیئر ز ایجنٹ کے ساتھ پارٹنر شپ کام کررہے ہیں۔