تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / وزیراعظم کی مالی خود انحصاری کے فروغ کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مالی خود انحصاری کے فروغ کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مالی خود انحصاری کو فروغ دینے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں پروگرام کی اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام سے پورے ملک میں تقریباً 1 کروڑ خاندانوں کے 6 کروڑ لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مستحق خاندانوں کی معاونت پر پروگرام کی کارکردگی کو سراہا، نگران وزیراعظم نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نتائج انتہائی خوش آئند ہیں، پائیدار مستقبل شہریوں کی مالی خود انحصاری سے منسلک ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز کو تکنیکی تربیت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑے کیا جانا چاہئے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک بہترین ڈیٹابیس ہے، اس ڈیٹا کو سبسڈیز کیلے استعمال میں لایا جائے، بڑے کاروباری ادارے اور صاحب ثروت لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے شراکت دار بنیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مقامی خیراتی اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ پارٹنر شپ کرے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان کمزور طبقوں کی ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ وہ ایک پر امید زندگی گزار سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے