تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / آصف زرداری اور نواز شریف میں رابطہ، ریاست بچانے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق

آصف زرداری اور نواز شریف میں رابطہ، ریاست بچانے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق

سابق صدر آصف زرداری کا سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق آصف زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کو مبارک باد دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے، دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینےکے لیے اہم فیصلےکرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ملاقات کی دعوت دی ہے اور جلد ملاقات کا امکان ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کو مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے ریاست کو بچانے کیلیے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے