صفحہ اول / آرکائیو / عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی

عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی

ورلڈ بینک نے پاکستان میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے لائن لاسز کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانے کی مخالفت کی ہے۔ نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بجلی مزید مہنگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن لائن لاسز کو کم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقامی قرضے مؤخر کرنے کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا ہوگا، کیوں کہ اس کے نتیجے میں بینکنگ کے شعبے کے ساتھ سرمایہ کاری بھی متاثر ہو سکتی ہے۔مارٹن ریزر کے مطابق معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور اس حوالے سے بنائی گئی پالیسیوں پر عمل بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔

مارٹن ریزر کے مطابق پاکستان میں صرف ٹیکس وصولی ہی کافی نہیں ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بھی 2 سے 3 فی صد تک بڑھانا ہوگی۔ علاوہ ازیں حکومت کو اخراجات اور ٹیکس اصلاحات کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ زرعی شعبے کو سہولیات نہ دی گئیں تو ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنا مشکل کام ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے