لاہور – ہائیکورٹ نے شاہ محمودقریشی، فواد چوہدری، حبا فواد ، خرم لطیف کھوسہ ،چوہدری پرویز الہی اور صنم جاوید کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کو برقرار رکھا،قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ عدالت عالیہ نے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی ہی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہی زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کی، جس میں زلفی بخاری کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، عدالت نے ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔