بھارت نے سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اسرائیلی ساختہ جدید ہیروپ ڈرون چھوڑ دیے، تاہم پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک 26 ڈرونز کو گرادیا ہے۔
پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جاسوسی کے لیے آنے والے 26 اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے، ان کارروائیوں کے دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد شہید، 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
راولپنڈی، گجرات، اٹک، گجرانوالہ، لاہور، شیخوہ پورہ، ننکانہ، گھوٹکی اور کراچی میں ڈرونز تباہ کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اور گلشن حدید میں 2 ڈرون گرائے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون تباہ ہونے کے بعد گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق، جب کہ اس کا والد ایدھن زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے جاسوس ڈرون تباہ کرد یے گئے، لاہور میں صبح سے اب تک 3 ڈرون گرائے جاچکے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے۔