صفحہ اول / آرکائیو / غزہ میں اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 107 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 107 فلسطینی شہید

غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 107 سے تجاوز کر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےغزہ کے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپوں، خیموں اور اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 107 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں مسجد خالی کرنے کا حکم دے کر قریبی پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 2 صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق غزہ میں کھانے پینے کے سامان اور امداد کی بندش تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2632 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 6800 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار 653 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔ غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 118,900 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے