تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو (page 6)

آرکائیو

اپنے کیخلاف کرپشن کیس بند کرانے پر فجی کے وزیراعظم کو ایک سال قید

سووا – فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کو اپنے خلاف کرپشن کیس بند کرانے کے جرم پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینی ماراما کی اہلیہ شوہر کی دی جانے والی ایک سال قید کی سزا سننے کے بعد بھری عدالت میں رو پڑیں۔ …

مزید پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے تاریخی سفر پر روانہ

اسلام آباد / کراچی – تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔ انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے …

مزید پڑھیں

وزیرستان: مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا

ڈی آئی خان – شمالی وزیرستان میں مسلح ملزمان نے سرکاری اسکول میں داخل ہو کر آتشیں مواد سے دھماکا کردیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول عیدک میں دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکول میں داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی تعداد 10 سے 15 بتائی جاتی ہے۔ …

مزید پڑھیں

ہم کسی سیاسی طاقت، حکومت یا ادارے کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد – چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہم کسی سیاسی قوت، حکومت یا حساس ادارے کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ …

مزید پڑھیں

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت دس ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس ختم

اسلام آباد – نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دس ملزمان کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا، احتساب عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔ میڈیا کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے شاہد خاقان عباسی سمیت دس ملزمان کے خلاف نیب …

مزید پڑھیں

ٹی20 ورلڈکپ: سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے اپنا ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ شیئر کیا، جس میں انہوں نے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر …

مزید پڑھیں

امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن – بھارت سے علیحدگی کی جدوجہد کرنے والی خالصتان تحریک کے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی میں نریندر مودی کے قریبی ساتھی ملوث ہیں۔ اس بات کا انکشاف عالمی شہرت یافتہ اور مستند ترین امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے۔ یہ رپورٹ امریکی تفتیشی اداروں …

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 اہلکار شہید، نمازہ جنازہ ادا

اسلام آباد / میرعلی – شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت دیگر سپاہیوں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔ شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی …

مزید پڑھیں

دہشت گردی کےخلاف پوری قوم متحد اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے میر علی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے پر شدید …

مزید پڑھیں

ایران میں آپریشن مرگ بر سرمچار: پاک فوج نے تفصیلات جاری کردیں

راولپنڈی – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ایران میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، دہشت گرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں …

مزید پڑھیں