منڈی بہاؤ الدین – پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اثرات سامنے آنے لگے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گئے۔
میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار ہیں، سینئر رہنما ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے، بلاول کل ندیم افضل چن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ جہاں پر ندیم افضل چن کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کنٹینر پر سوار ہوجائیں گے، وہ کچھ عرصہ قبل حکومتی عہدوں سے الگ ہو گئے تھے۔
میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ن کی بھی خواہش تھی ندیم افضل چن انکی جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سابق ترجمان نے تمام صورتحال کو جائزہ لینے کے بعد واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، ندیم افضل چن پہلے بھی پیپلز پارٹی میں رہ چکے ہیں۔