تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / عمران خان نے اپنی تقریروں میں کبھی کسی شخصیت کانام نہیں لیا، فواد چوہدری

عمران خان نے اپنی تقریروں میں کبھی کسی شخصیت کانام نہیں لیا، فواد چوہدری

اسلام آباد – پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریروں میں کبھی کسی شخصیت کانام نہیں لیا، شہبازشریف کا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کرنے کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے، مریم نواز کے بیانات پر غیر سنجیدہ قرار دے کر جان نہیں چھوٹ سکتی، مریم نواز اس پر خود معافی مانگیں یا ان کی پارٹی معافی مانگے۔
 
اسلام آباد میں فواد چوہدری نے حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آج تک کسی ادارے کی اس طرح تضحیک نہیں کی، عمران خان کے حوالے سے بے بنیاد باتیں کرنے والا طبقہ دراصل پاکستان اور فوج کے خلاف ہے، عوام موجودہ کرائم منسٹر کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، تمام مسائل کا حل ایک ہی ہے کہ عوام کے پاس جایا جائے۔
 
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح ایک ماہ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ایسی تباہی تو کورونا کے دوران بھی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے ذریعے ناصرف پاکستان بلکہ پاکستانی معیشت پر حملہ کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے