پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 9 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 8 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔
پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔ ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے بعد غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 9 نشستیں جیت لی ہیں اور 8 پر برتری حاصل ہے جبکہ ن لیگ نے ایک نشست جیتی ہے۔
پی ٹی آئی نے لاہور کی تین، ملتان، ساہیوال، خوشاب، لودھراں، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی نشستیں جیت لی ہیں۔
خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 83 کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر جیت گئے۔
آزاد امیدوار محمد آصف ملک نے 41752 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 202 ساہیوال 7 کے مکمل 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور نے اپ سیٹ کردیا ہے اور ملک نعمان لنگڑیال کو شکست دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور 61989 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کرسکے۔
پی پی 224 لودھراں کے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال شاہ 69881 ووٹ لے کر جیتے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے زوار حسین وڑائچ نے 56214 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 282 لیہ کے 130 تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان 43922 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا نے 29726 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے 145 مکمل پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کےسردارمحمدسیف الدین کھوسہ 58885 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔
مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان نے 32907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
تحریک انصاف نے ملتان فتح کرلیا
ملتان میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 217 میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے میدان مار لیا۔
حلقے کے مکمل 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق زین قریشی 46963 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔
ن لیگ کے محمد سلمان 40104 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور کی 4 میں سے 3 نشستیں پی ٹی آئی لے اُڑی
لاہور میں پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور اب تک کے نتائج کے مطابق لاہور کی 4 میں سے 3 سیٹیں پی ٹی آئی نے جیت لی ہیں جبکہ ایک نشست ن لیگ کے حصے میں آئی ہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 158 کی نشست پی ٹی آئی کے نام رہی اور میاں محمد اکرم عثمان کامیاب قرار پائے۔
حلقے کے مکمل 151 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے 36888 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ ن لیگ کے رانا احسن 31447 ووٹ لے سکے۔
پی پی 167 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر احمد نے 40175 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی۔
ن لیگ کے نذیر چوہان 26306 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 170 کے تمام 79 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک ظہیر عباس 24007 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد امین ذوالقرنین نے 16766 ووٹ حاصل کیے۔
لاہور کی 4 نشستوں میں سے ایک سیٹ ن لیگ کے نام رہی اور ملک اسد علی کھوکھر نے پی پی 168 میں کامیابی حاصل کی۔
پی پی 168 کے مکمل 96 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک اسد کھوکھر نے 26169 ووٹ لیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد نواز اعوان نے 15767 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
دیگر حلقوں کے نتائج
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 7 راولپنڈی 2 کے 266 پولنگ اسٹیشنز میں سے 65 کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمد 15371 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے شبیر اعوان 15283 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 125 جھنگ کے 185 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم 16492 ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے فیصل حیات 10969 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 140 شیخوپورہ کے 165 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے خرم شہزاد ورک 8969 ووٹ لیکر پہلے اور ن لیگ کے میاں خالد محمود 6252 ووٹ لیکر پیچھے ہے۔
پی پی 228 لودھراں کے 136 میں سے 65 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین 20859 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے عزت جاوید خان نے 16778 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 237 بہاولنگر کے 160 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے فدا حسین 14316 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سید آفتاب رضا نے 6208 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 272 مظفر گڑھ کے 134 میں سے 46 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان 14505 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیدہ زہرا باسط بخاری نے 11581 ووٹ حاصل کیے۔