اسلام آباد – ایوان صدر نے صدر مملکت عارف علوی سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے سینیٹ میں اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ مدد کے حوالے سے ان سے غلط طور پر منسوب بیان کا نوٹس لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا اور یہ من گھڑت اور خود ساختہ ہے۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے گزشتہ رات کراچی می ایک عشایئے کے دوران ملک کی کاروباری شخصیات اور اہم سرمایہ کاروں سے بات چیت کی تھی جس میں ان سے بیان منسوب کیا گیا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ اور ان کی ٹیم نے سینیٹ میں عمران خان کی مدد کی اور انہوں نے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کی مدد کی تھی۔