تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / عمران خان نے تحفے بیچ کر دوست ممالک کی محبت کا جنازہ نکالا۔ وزیر اعظم شہباز شریف

عمران خان نے تحفے بیچ کر دوست ممالک کی محبت کا جنازہ نکالا۔ وزیر اعظم شہباز شریف

ڈیرہ اسماعیل خان – وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے گھڑی بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، تحفے بیچ کر دوست ممالک کی محبت کا جنازہ نکالا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحفہ تو تحفہ ہوتا ہے، یہ وزیراعظم کو نہیں، ملک کے عوام کو ملتا ہے، سیلاب کے دوران خیبرپختونخوا میں گورننس کی غلطیاں سب نے دیکھیں، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

اپنے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں چشمہ رائٹ بینک کینال لفٹ گریوی گریویٹی، چشمہ ہائیڈل پاور اسٹیشن کے یونٹ 8 کی رفربشمنٹ،عبدل خیل 132 کے وی اور بند کورائی 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے سی پیک کے مغربی روٹ / موٹروے یارک- سگو- ژوب سیکشن کے پیکج ون کا افتتاح کیا، اس کے علاوہ وزیراعظم نے انڈس ہائی وے کے مختلف حصوں کی بحالی، پیزو سے ٹانک روڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان بائی پاس ،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ سڑکوں کی بحالی کے کاموں کا افتتاح کیا۔

بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لکی مروت کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا اور یونیورسٹی آف لکی مروت میں تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا، وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران نادرا سروس سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان کا افتتاح کیا، خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے