تازہ ترین
صفحہ اول / آرکائیو / عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی – کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔

کانفرنس کے دوران فوج کی پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا جب کہ کانفرنس کے دوران کور کمانڈرز کی جانب سے پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے