صفحہ اول / آرکائیو / راولپنڈی میں روٹی، نان، کی قیمتوں میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں

راولپنڈی میں روٹی، نان، کی قیمتوں میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں

راولپنڈی – راولپنڈی مارکیٹ میں آٹے اور میدے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ میڈیا کے مطابق راولپنڈی میں نان بائیوں اور ہوٹل والوں نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا، جس کے بعد شہریوں خصوصاً مزدور طبقے کے لیے پیٹ بھرنا بھی دشوار ہوگیا۔

ضلع بھر کے نان بائیوں اور ہوٹل مالکان نے سرخ پتیری روٹی کی قیمت 20 روپے، خمیری سفید روٹی کی قیمت 25 روپے اور پراٹھے و روغنی نان کی قیمت میں اضافہ کرکے 50 روپے کردی، جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اب ان کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی ناممکن بن گیا ہے۔

نان بائیوں اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ میدے کا مہنگا ہونا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سرخ آٹے کی بوری 10500 روپے، میدہ، فائن آٹا بوری 11200 روپے کی ہو چکی ہے۔ مہنگا آٹا یا میدہ خرید کر سستی روٹی یا نان فروخت کرنا ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے