صفحہ اول / آرکائیو / نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

لاہور – نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کی پری کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جبکہ نسیم اختر، عدیل اے جبار اور عبدالستار نے ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹ میں بابر مسیح کو نسیم اختر کے ہاتھوں چار صفر سے شکست ہوگئی۔

عبدالستار نے نمبر 4 سیڈ حارث طاہر کو چار صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی جبکہ ایک اور میچ میں عدیل اے جبار نے ذوالفقار قادر کو چار ایک کے فریم سکور سے ہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے